Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے راکٹ حملے کی تصدیق کر دی

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے راکٹ حملے کی تصدیق کر دی
January 29, 2020 01:22 pm

اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے سرحد پار افغانستان سے پاکستان  میں راکٹ پھینکے جانے کی تصدیق کر دی ، کہا کہ  حملے میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آج سرحد پار افغانستان سے  دو راکٹ پاکستان پھینکے گئے ، حملے کےبعد سے  طور خم گیٹ آمد و رفت کے لئے بند ہے ،  طورخم گیٹ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا۔ عائشہ فاروقی  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا دیا،،طورخم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے،جلد کھول دیا جائے گا۔

Contact Details