Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تراویح، اعتکاف، جمعہ کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوگا، نور الحق قادری

تراویح، اعتکاف، جمعہ کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوگا، نور الحق قادری
April 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے تراویح، اعتکاف، جمعہ کا فیصلہ متفقہ طور پر ہوگا، 18 اپریل کو علمائے کرام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ علمائے کرام کے اجلاس کی صدارت صدر مملکت عارف علوی کریں گے، انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کرکے اتفاق کی فضاء کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھرپور رمضان کیلئے اقدامات کرے گی، تمام مسالک کے جیّد علماء اور دینی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

رابطہ کیجیے