Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک لبیک سے معاملات طے پا گئے ، 669 افراد کو رہا کر دیا ، شیخ رشید

تحریک لبیک سے معاملات طے پا گئے ، 669 افراد کو رہا کر دیا ، شیخ رشید
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے تحریک لبیک سے معاملات طے پا گئے۔ 733 میں سے 669 افراد کو رہا کر دیا۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سعد رضوی سمیت 210 ایف آئی آرز قانونی طریقہ کار سے گزریں گی۔ کالعدم قرار دینے کے خلاف 30 دن میں اپیل ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا ریاست کسی کے دباؤ میں نہیں آئی۔ توہین رسالت ﷺ پر وزیراعظم خود مسلم ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا شہید پولیس اہلکاروں کو شہید پیکیج دے رہے ہیں۔ زخمیوں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں۔ شہید پولیس اہلکاروں کیلئے 4 کروڑ روہے بطور انعام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے بدترین زبان استعمال کی۔ نازک صورتحال پر فضل الرحمن نے سیاست چمکانے کا سوچا مگر ناکام رہے۔ انکا اسلام آباد میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

 شیخ رشید بولے برطانیہ کو نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کا کہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے درخواست دیں۔