Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

تحریک انصاف کے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب
November 26, 2020

اپوزیشن امیدوار غلام محمد کو 8 ووٹ ملے۔ پی ٹی آئی کے نذیر احمد 22 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔ اپوزیشن کے رحمت خالق کو9 ووٹ ملے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے امجد زیدی کو گلگت بلتستان اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے امجد زیدی کے انتخاب میں کامیابی کو ان پر ممبران اسمبلی اور پارٹی لیڈرشپ کا اعتماد قرار دیا۔ انہوں نے امجد زیدی کو ان کی آئینی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھانے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کی گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع ہو گئی۔ وزیراعلیٰ کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔