Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تحریک انصاف کا کوئی اکائونٹ خفیہ نہیں، فرخ حبیب

تحریک انصاف کا کوئی اکائونٹ خفیہ نہیں، فرخ حبیب
November 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کا کوئی اکائونٹ خفیہ نہیں، تمام اکائونٹس ڈکلیئرڈ اور فنڈنگ بینکوں کے ذریعے ہوئی، فرخ حبیب کا کہنا ہے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کے درخواست گذار فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آج کل سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کی سماعت کر رہا ہے، ایسا تاثر دیا گیا ہے کہ صرف تحریک انصاف کا فنڈنگ کیس ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کیس میں تمام جماعتوں کی سکروٹنی کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی سکروٹنی کا اختیار دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں پی پی پی، ن لیگ کے اکائونٹس کی چھان بین کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ن لیگ پی پی کے خلاف سکروٹنی کمیٹی کے 23 اجلاس ہوچکے ہیں، ن لیگ پی پی کے وکلاءالیکشن کمیشن میں جواب نہیں دے رہے، ن لیگ نے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کےلئے استعمال کیا ہے۔