Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تبلیغی جماعت نے اسلام آباد میں سالانہ اجتماع منسوخ کردیا

تبلیغی جماعت نے اسلام آباد میں سالانہ اجتماع منسوخ کردیا
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تبلیغی جماعت نے اسلام آباد میں کورونا کے باعث سالانہ اجتماع منسوخ کردیا۔

تبلیغی جماعت نے کورونا کے باعث سالانہ اجتماع منسوخ کردیا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے تبلیغی جماعت سے اجتماع منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نےاپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ  تبلیغی جماعت منتظمین کا مشکور ہوں جنہوں نے میری درخواست کو قبول کرتے ہوئے اجتماع منسوخ کیا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اسلام آباد شہر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے تبلیغی جماعت سے اجتماع منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

سالانہ اجتماع یکم سے 4 اپریل تک اسلام آباد میں ہونا تھا۔