تاریخی دورے میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر وزیراعظم نے واپسی کیلئے اڑان بھرلی


تاریخی دورے تاریخی کامیابیاں وزیراعظم واپسی کیلئے اڑان واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز وزیراعظم عمران خان ‏ وطن واپسی ‏ امریکی صدر ‏ پاکستان کا کیس ‏ مسئلہ کشمیر ‏ ثالثی کی پیشکش ‏ دہشت گردی ‏ افغان امن عمل ‏ کیپیٹل ہل امریکا کی جنگ ‏ اربوں روپے کا نقصان ‏ ڈومور
24 جولائی, 2019 11:00 دن

واشنگٹن (92 نیوز)تاریخی دورے میں تاریخی کامیابیاں سمیٹ کر وزیراعظم عمران خان نے وطن واپسی کیلئے اڑان بھر لی  ، امریکی صدر کے سامنے پاکستان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا ، ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستانی مؤقف کی فتح ہوئی ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف اور افغان امن عمل میں کردار کو سراہا جانا ٹرافی سے کم نہیں۔

وطن واپسی سے پہلے کیپیٹل ہل میں خطاب کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم امریکا کی جنگ پاکستان میں لڑ رہے ہیں ، ہزاروں پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں ، پاکستان نے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا، صدر ٹرمپ اورمائیک پومپیو کو بتایا کہ ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوگا ،پاکستان اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ، ہم سےڈو مور کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ماضی کی حکومتوں نےامریکا کو زمینی حقائق سےآگاہ نہیں کیا،پوری قوم میرے ساتھ ہے،دورہ امریکا کے بعد تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔

اس سے قبل  کیپیٹل ہل  پہنچنے پرکاکس کی چیئرپرسن  شیلا جیکسن ،کانگریس اراکین اور سینیٹرز نے  عمران خان  کاشایان شان استقبال کیا  ، عمران خان کے اعزاز میں  پاکستان کاکس کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی  بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر ارکان نے  اردو میں وزیر اعظم عمران خان کو خوش آمدید کہا۔

اسپیکرنینسی پلوسی ،شیلا جیکسن ،جم بینکس اور دیگر ارکان  نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں قیام امن کیلئے بے پناہ کام کیا ہے ۔

وزیراعظم نے اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی  ، نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نےپاکستان کا موقف  سمجھنے پر نینسی پلوسی کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس ارکان  کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو  اُن کے دورہ امریکا اور پاک امریکا دوستی سے متعلق خصوصی قرارداد کی کاپی بھی پیش کی گئی ۔

وزیر اعظم  عمران خان کیپیٹل ہل  کیلئے روانہ ہوئے تو ایسے لگا جیسے عمران خان پاکستان کے کسی شہر میں جلسے کے لیے جارہے ہوں ،کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے امریکی شہری گھنٹوں سڑکوں پر کھڑے رہے، شہری ہاتھ ہلا کروزیراعظم کا استقبال کرتے رہے ،امریکی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.