تاج حیدر کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات

تاج حیدر چوری کی واردات کراچی ‏ ‏92 نیوز پیپلز پارٹی
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر  کے گھر چوری کی انوکھی واردات ، تین ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ چوروں نے گھر کے تالے توڑے  اور یہ تیسری واردات ہے جو مہینے کی 9 تاریخ کو کی گئی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء تاج حیدر  کے گھر پُراسرار وارداتیں رونماہو رہی ہیں ، تین ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ چوری کی واردات  ہوئی ، گزشتہ روز چور تالے توڑ کر ایک مرتبہ پھر گھر میں گھسے ، دراز ٹٹولے، کپڑے نکال کر کمرے میں پھیلادیے ۔

تلاشی کے بعد کوئی قیمتی چیز ہاتھ نہ لگی تو چور خالی ہاتھ چلتے بنے  ، جیالے رہنماء تاج حیدر کا کہنا ہے گزشتہ 2 وارداتیں بھی مہینے کی 9 تاریخ کو کی گئیں  ، گزشتہ رات پارٹی اجلاس کے بعد گھر واپس آئے تو واقعے کی اطلاع پولیس کو دی ۔

گزری پولیس نے تاج حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز