تاجر برادری کا 13 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

مرکزی انجمن تاجران پاکستان کل ملک گیر پُرامن ہڑتال اعلان
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ شام

 لاہور (92 نیوز) تاجر برادری نے 13 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

مرکزی تنظیم تاجران کے رہنما عتیق میر اور کاشف چودھری نے تاجر نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا یہ کہنا کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس صرف صارفین پر لاگو ہوتا ہے دھوکا ہے ۔ صارفین پر ٹیکس لگانے میں ہمیں کیوں ملوث کیا جارہا ہے۔

کاشف چوہدری نے کہا ہم میڈیا کے مشکور ہیں جو ہمارے موقف کو عوام تک پہنچانے کے لیے موجود ہے۔ ہمارے ساتھ 4 سو سے زائد تاجر تنظیموں کے نمائندے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا بجٹ دوہزار انیس نے ہماری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس بجٹ پر عمل درآمد سے بیروزگاری اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز