تاجر برادری کا ایس او پیز کے تحت کاروبار مکمل طور پر کھولنے کامطالبہ


Traders
03 اگست, 2020 9:55 دن

اسلام آباد (92 نیوز ) پاکستان کی تاجر برادری نے ملک بھر سے ایس او پیز کے تحت کاروبار مکمل طور کھول دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

پاکستان میں کورونا کیسز کم ہونےلگے۔تاجر برادری نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن مکمل طور پرختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کہتے ہیں،، کورونا کے خلاف  حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ وقت آچکا ہے،ہفتے کے روز بھی کاروبار کی اجازت دی جائے۔

صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے کورونا کیسز کم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے،کہتےہیں ایس او پیز کے تحت تمام کاروبار اور انڈسٹری کھولنے کی اجازت ملنی چاہیے،پاکستان پراللہ پاک نے کرم کیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کم تو ہو رہے ہیں،لیکن وبا کے مکمل خاتمے تک ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز