Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بی این پی مینگل کا پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

بی این پی مینگل کا پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان
June 17, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر تیسرے روز بھی بحث ہوئی۔ اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی مینگل کے رکن اسمبلی اختر مینگل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا اعلان کر دیا ۔ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا بلوچستان میں آج آن لائن کلاسز نہیں ہو رہیں، وہاں تھری جی فور جی نہیں ہے۔ ہمیں کوئی لائن میں نہیں لگنے دیتا۔ آپ آن لائن کی بات کر رہے ہیں۔ سوئی گیس کی رائلٹی چھوڑیں، ہمیں سونگنے کو بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے کئی اجلاس ہوئے، حکمران اتحاد کو ان کی یقین دہانیاں کئی بار یاد کرائی گئیں لیکن ان کو شاید ہماری ضرورت نہیں تھی۔ جھنڈا گاڑی پر لگانے سے کوئی وفادار نہیں ہوتا۔ اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ حالات کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ باہر سے آئے 56 بلین ڈالر سے بلوچستان کو کیا ملا؟ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کر رہے ہیں تاہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمیں گیس کیوں نہیں دی جا رہی؟ 1956 سے بلوچستان کی گیس لی جا رہی ہے، کسی ایک ممبر نے بلوچستان کے مسائل کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔ بلوچستان کو اس کا مساوی حصہ ضرور دینا ہو گا۔