بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مایوس شخص کا وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے سامنے احتجاج

بیٹے ، قاتلوں ، گرفتار ، وزیراعلیٰ پنجاب ، گاڑی ، احتجاج
۱۶ اپریل, ۲۰۱۹ ۴:۴۳ شام

 گوجرانوالہ (92 نیوز) بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار نہ کئے جانے پر مایوس شخص وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداری کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب  کے سینٹرل  جیل  سے نکلتے وقت محمد احمد نامی شہری دیوانہ وار گاڑی کے آگے آگیا۔ پولیس اہلکاروں نے چیختے چلاتے محمد احمد کو گھسیٹ کر سڑک سے ہٹایا۔ وہ اپنے بیٹے حماد کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کی دہائیاں دیتا رہا۔

 اہلکاروں نے احمد کو گھسیٹ کر سڑک سے ہٹایا تو بھی وہ خاموش نہ ہوا چیختارہا کہ پولیس اس کے بیٹے کے قاتلوں پر ہاتھ نہیں ڈال رہی۔

 وزیر اعلیٰ نے اپنی گاڑی روک کر اجتجاج کرنے والے شخص کی درخواست وصول کر لی اور متعلقہ حکام کو دادرسی کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز