بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہونے والے راکٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ



۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۸:۳۷ دن

ماسکو (92 نیوز) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والے روسی خلائی راکٹ  کو خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ دونوں خلا باز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

روس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہونے والے خلائی راکٹ نے قازقستان میں واقع روسی خلائی اسٹیشن ’بیکانور‘ سے اڑان بھری  تھی جس میں ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز سوار تھے۔

پرواز کے نوے سیکنڈز بعد سویوز راکٹ میں اس وقت خرابی پیدا ہوئی جب وہ فضا اور خلا کے کنارے پر تھا۔ یہ خرابی راکٹ بوسٹر میں پیدا ہوئی تھی جس کے بعد خلابازوں نے واپسی  کا فیصلہ کیا اور قازقستان میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔ دونوں خلا باز اس واقعے میں محفوظ رہے جب کہ انہیں کسی قسم کی طبی امداد دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔

روس نے واقعے کی مکمل تفتیش شروع کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنی اگلی پروازیں وقتی طور پر روکنے کا اعلان کیا۔



تازہ ترین ویڈیوز