Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ، 249 مسافر ملتان پہنچ گئے

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ، 249 مسافر ملتان پہنچ گئے
May 27, 2020 01:20 pm

 ملتان (92 نیوز) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے آنیوالی پرواز کے ذریعے 249 مسافر ملتان پہنچ گئے۔ ملتان میں پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کی گئی ۔ سکریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 222 مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ 27 مسافر ہوٹل منتقل کردیے گئے ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل منتقل ہونے والے تمام مسافر اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے جبکہ قرنطینہ سنٹر منتقل ہونیوالے مسافروں کو خوراک اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

رابطہ کیجیے