بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ کو ٹاسک مل گیا

چین ، افغان مفاہمتی عمل ، کردار ، ادا ، اعلان
۳۰ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۷ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ کو ٹاسک مل گیا۔ چالیس دن میں دنیا بھر میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے خط لکھ دیا  جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ بیرون ملک پاکستانیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

خط  میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کی گئی کوشش کو پوری قوم نے سراہا۔ دوسرے ممالک میں قید پاکستانیوں کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ سے رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزیراعظم آفس اور وزارت خارجہ کے درمیان ٹاسک مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا ہے ۔ معمولی سزا یا جرمانہ نہ ادا کیے جانے کی وجہ سے قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کیے جائیں۔ جن ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں ان سے قیدیوں کی بلامعاوضہ رہائی کی بات کی جائے۔ جو خاندان جرمانے کی رقوم ادا نہیں کر سکتے حکومت جرمانہ ادائیگی میں انکی مدد کرے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز