بیرسٹر فروغ نسیم کابینہ میں ہماری نمائندگی نہیں کرتے،عامرخان


بیرسٹر فروغ نسیم ‏ کابینہ ‏ عامرخان کراچی ‏ ‏92 نیوز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ‏ عامرخان ‏ ایم کیوایم ‏
۱۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۲۸ شام

کراچی ( 92 نیوز)  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء عامرخان کہتے ہیں بیرسٹر فروغ نسیم کابینہ میں ہماری نمائندگی نہیں کرتے  جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا تھا ۔

ایم کیوایم کی جانب سے کابینہ سے علیحدگی کے  اور وزیر فروغ نسیم کس کی نمائندگی کرتے ہیں  ، اس سوال کا جواب متحدہ رہنماء عامرخان نے دے دیا  ،  وزیرقانون کو ایم کیو ایم کی بجائے وزیراعظم کا نمائندہ قرار دیا ۔

عامرخان نے بلاول بھٹو کی جانب سے وزارتوں کی پیشکش پر کھری کھری سنادیں  اور جیالوں کی نیت پر شک کر ڈالا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے  ایم کیو ایم کو نشان عبرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وڈیروں نے پارٹی سے نکالا تھا  نیب سے بچنے کیلئے وزارتوں کا ڈھونگ رچایا گیا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب ایم کیوایم حیدرآباد اور ایم کیو ایم کراچی بن گئی ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز