بہترہوتابھارتی آرمی چیف پاکستانی سپہ سالارکے امن وژن کی تقلیدکرتے، آئی ایس ‏پی آر


‏ ڈی جی آئی ایس پی آر
۲۳ فروری, ۲۰۱۹ ۷:۱۸ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی ایس ‏پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف  کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف کی تقلید کرتے ہیں ، کیا ہی بہتر ہوتا کہ انڈین آرمی چیف  پاکستانی سپہ سالار کے علاقائی امن کے وژن کی تقلید کرتے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن امن، استحکام اور ترقی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف بپن روات نے جنرل باجوہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں ہمیشہ ان کی تقلید کرتا ہوں ،  وہ جو کہتے ہیں  میں بغور سنتا ہون  اور مکمل  علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ الغرض میں ہر انداز میں فالو کرتا ہوں ۔

تازہ ترین ویڈیوز