Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہاولپور میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے خودکشی کر لی

بہاولپور میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے خودکشی کر لی
September 17, 2020
بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے خودکشی کر لی جبکہ باپ انصاف کے لیے کبھی چوکی کبھی تھانے دھکے کھاتا رہا۔ ابا آپ کل سر اٹھا کر جیو گے، مجبور بیٹی کے آخری الفاظ نے درو دیوار ہلاکر رکھ دیئے۔ بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی کو انصاف نہ ملا تو جان سے گزر گئی، زہر کھایا اور آخری الفاط کے ساتھ دم توڑ گئی۔ پولیس والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے فریقین سے صلح صفائی کراتے رہے۔ متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ لقمان نامی ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی، وہ کبھی تھانے تو کبھی چوکی کے چکر لگاتا رہا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے تھانہ خیر پور ٹامیوالی کے علاقے میں لڑکی کی خودکشی کا معاملہ اٹھایا تو پولیس کو مقدمہ درج کرنا پڑا۔ ڈی پی او صہیب اشرف نے تھانے کا دورہ کرکے لواحقین سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر ملزم لقمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مدعیہ کی مناسب دادرسی نہ کرنے پر ایس ایچ او انسپکٹر انوارالحق، تفتیشی آفیسر اے ایس آئی اشفاق اور محرر محمد صدیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔