Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہاولپور میں اسلامی فن خطاطی کی نمائش کا اہتمام

بہاولپور میں اسلامی فن خطاطی کی نمائش کا اہتمام
November 2, 2020

بہاولپور(92 نیوز) بہاولپور میں ربیع الاول کے سلسلے میں اسلامی فن خطاطی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ، معروف خطاط مشتاق حسین شاہین کے "اسم مُحمدؐ" پر مبنی فن پارے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ہر کسی کا نبی پاک ﷺسے محبت کا اپنا انداز ہے ، معروف مصور مشتاق حسین شاہین نے بھی اسم محمدؐ کو کینوس پر اتار کر اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے - انہوں نے فن پاروں میں قرآنی آیات کو بھی اتنی خوبصورتی سے لکھا ہے کہ دیکھنے والا عش عش کر اٹھے ۔

بہاولپور میوزیم میں منعقدہ نمائش 8 نومبر تک جاری رہے گی ، اسلامی خطاطی کی اس نمائش کا مقصد نبی پاک ﷺسے محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

مختلف رنگوں سے مزین قرآنی آیات کے یہ فن پارے شہریوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔