Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بہارہ کہو میں امام مسجد سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

بہارہ کہو میں امام مسجد سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں امام مسجد مفتی اکرام اللہ سمیت 3 افرادکے قتل میں ملوث ملزم ہنگو سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

2 روز قبل اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں قتل ہونے والے امام مسجد مفتی اکرام اللہ سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم شاہد الرحمان کو ہنگوسے گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے اسی قتل کے مزید 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے،جن سے تفتیش جا رہی ہے۔

تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں پرنس روڈ پر نامعلوم افراد نے 27فروری کو مسجد امام مفتی اکرام اللہ پر فائرنگ کی تھی۔ جس میں مفتی اکرام اللہ ان کا بیٹا اور ایک شاگرد جاں بحق ہوگئے تھے  جس پر کارکنان نے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران مری روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہی تھی۔