بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ، دشمن ارض پاک کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

بہادر ‏ لازوال قربانی‏ ارض پاک ‏ میلی آنکھ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز دفاع وطن ‏ کیپٹن عاقب ‏ قوم کے محافظ ‏ پاک دھرتی ‏ دہشت گرد ناپاک وجود ‏ جذبہ شہادت ‏ سر پر کفن ‏ کفن باندھے ‏ چشتیاں ‏ حوالد محمد خالد ‏ چکوال ‏ احسان عباس حویلیاں ‏ سپاہی نوید ‏ پنڈدادنخان ‏ بابر مرزا ‏ صوابی ‏ نادر حسین ‏ کندھ کوٹ ‏ محمد بچل سپاہی حیدر ‏ علی رضا ‏ سپاہی عاطف ‏ جواں مردی ‏ والدین ‏ جسد خاکی
۲۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  دفاع وطن کیلئے پاک فوج کےبہادرجوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔جب تک کیپٹن عاقب جیسے بہادر اس قوم کے محافظ ہیں،کوئی دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹ کر رہے گا کیونکہ جب تک جذبہ شہادت سے سرشار، سر پر کفن باندھے  کیپٹن عاقب جیسے بہادر سپوت  اس قوم کے محافظ ہیں، کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

چشتیاں کا حوالد محمد خالد ہو یاچکوال  کا احسان عباس، حویلیاں کا سپاہی نوید ہو یاپنڈدادنخان  کا بابر مرزا ،صوابی کا نادر حسین ہو یا کندھ کوٹ کا محمد بچل، قوم کے کل کےلئے اپنا آج قربان کرنیوالوں کی پاک فوج میں کوئی کمی نہیں۔

سپاہی حیدر کی بہادری کو کون بھول سکتا ہے ، علی رضا کی ہمت اور سپاہی عاطف کی شجاعت  ہمیشہ یاد رہے گی ۔وطن کی خاطر جواں مردی سے لڑکر  شہادت پانے والے ان جوانوں کے ۔والدین کے حوصلے چٹانوں سے کم نہیں۔

بیٹے کے جسد خاکی سے لپٹی اس ماں  کے ایک ایک آنسو کا حساب لیا جائےگا ، کان کھول کر سن لیں دشمن ہمارے ،جو بھی  اس دھرتی کی حرمت کو للکارے گا مار دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز