بہادر آباد سے تین منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

بہادر آباد سے تین منشیات فروش گرفتار
۱۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں پولیس نے بہادر آباد  میں منشیات فروخت کرنے والے تین ملزم گرفتارکرلئے۔

پولیس کے مطابق ملزم واصف،حماد اورسعود اعلی تعلیم یافتہ ہیں ، کوئی سول انجینئرہے تو کسی نے ٹیکنکل ڈپلومہ کیاہواہے۔

سرکاری جامعات میں لڑکیوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنیوالے گروہ سرگرم

ملزم منشیات فروخت کرنے کےلئے بھی  واٹس اپ کا استعمال کرتے تھے ، ملزم واصف نے بتایاکہ اس نے پہلے دوست کے کہنے پرمنشیات استعمال کرنا شروع کی اور اب مجبوراً فروخت کرنے لگا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزموں کو بہادر آباد سے گرفتار کیا ، ملزموں سے بھاری تعداد میں منشیات اوراسلحہ  ملاہے۔

پولیس کے مطابق ملزموں کا گروپ دس افراد پر مشتمل ہے فرار ملزموں کی تلاش کی جار ہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز