Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 مسافر جھلس کر جاں بحق

بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 مسافر جھلس کر جاں بحق
January 30, 2020
سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر مسافر وین میں خوفناک آتشزدگی 11 افراد کی زندگیاں نگل گئی، سانحے میں شدید زخمی متعدد افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بھیرہ کے قریب موٹر وے پر چلتی مسافر وین آگ کی لپیٹ میں آگئی، خوفناک سانحے میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر روڈ کے اطراف میں لگے بل بورڈ سے جا ٹکرائی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کسی مسافر کو گاڑی سے نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، موٹروے حکام اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور وین میں پھنسے متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ کے مطابق اب تک 6 لاشیں اور 6 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ جھلسنے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو سرگودھا میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث لاہور منتقل کیا جائے گا۔