بھوسہ ایسوسی ایشن کا15 روزہ ہڑتال کا اعلان


بھوسہ ایسوسی ایشن ‏ ہڑتال کا اعلان ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز دودھ کا بحران ‏
22 ستمبر, 2019 11:51 شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دودھ کا بحران پھر آنے کو تیار ہے ، اندرون سندھ سے کراچی میں گائے اور بھینسوں کے لئے بھوسہ فراہم کرنے والی ایسوسی ایشن نے 15 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

شہر قائد میں  میں دودھ کا بحران سر پر منڈلانے لگا ، کراچی میں 10 سے 12 لاکھ گائے،بھینسوں کیلئےاندرون سے بھوسہ سپلائی کرنے والی بھوسہ ایسوسی ایشن نے 15روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

بھوسہ ایسو ایشن کے مطابق اندرون سندھ مختلف پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے بھوسہ سپلائی کرنے والےٹرکوں کو اوور لوڈنگ کی آڑ میں کئی کئی دن تک روک لیا جاتا ہےجس کے باعث ان کا تازہ بھوسہ خراب ہوجاتا ہے۔

بھوسہ ایسوسی ایشن  کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاملہ کئی بار اٹھائے جانے کے باوجود کوئی ریلیف نہ ملنے پر اندرون سندھ سے کراچی کو بھوسے کی سپلائی 15 دن تک بندکردی جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز