بھارت کی کورونا کے باعث پھنسے 179 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت


بھارت ، کورونا ، پھنسے 179 پاکستانیوں ، وطن واپسی ، اجازت ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۲۶ مئی, ۲۰۲۰ ۹:۰۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے کورونا کے باعث پھنسے179پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دیدی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تمام پاکستانی کل واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت میں پھنسے ہم وطنوں کو واہگہ، اٹاری سرحد سے پاکستان لایا جائے گا، پاکستانی شہری چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیا پردیش، پنجاب میں پھنس گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ راجھستان، اتر پردیش، اترا کھنڈ اور نئی دہلی میں بھی پاکستانی محصور ہو گئے تھے، پاکستانی ہائی کمیشن کی کاوشوں سے 20 مارچ کو بھی 400 پاکستانی وطن واپس پہنچے تھے، پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.