بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35اے کا خاتمہ کھلی دہشتگردی ہے ، مشال ملک


بھارت ‏ آرٹیکل 35اے‏ کھلی دہشتگردی ‏ مشال ملک ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر ‏ خصوصی حیثیت ‏ حریت رہنما ‏ یاسین ملک ‏
۰۵ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۴۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ، کہا کہ  بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35اے کا خاتمہ کھلی دہشتگردی ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے آج آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا جو کہ  کھلی دہشت گردی ہے، مقبوضہ کشمیر کی وادی مشال کو بند کر کے رکھ دیا گیا، فون ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے،مزید نفری لائی جا رہی ہے، مزید فوج لاکربھارت کوئی بڑا آپریشن کرنے کی تیاری میں ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھاکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو  یکسر مسترد کر دیا ، پاکستان کو معاملہ فوری  سکیورٹی کونسل میں لے جانا چاہئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز