بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون شہید،6افراد زخمی

بھارت ایل او سی اشتعال انگیزی خاتون شہید
۱۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۸ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت نے ایل بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  ایل او سی  پر  بلا اشتعال فائرنگ کر دی  سے گاؤں بالا کوٹ کی رہائشی خاتون شہید ہو گئی جب کہ 4 خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نکیال، جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے گاؤں بالا کوٹ کی رہائشی 40 سالہ فاطمہ بی بی شہید جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے  ، زخمیوں کو علاج معالجے کیلیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز