Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کیلئے جاسوسی ، طورخم سے افغان باشندہ گرفتار

بھارت کیلئے جاسوسی ، طورخم سے افغان باشندہ گرفتار
September 3, 2019
پشاور(ویب ڈیسک )طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا۔افغان ایجنٹ عمر داؤد کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر داؤد افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ملزم کے خلاف دھوکہ دہی ، فراڈ اور قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے ملزم کو مزید تفیش کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔