بھارت کو اپنی جارحیت پر نظرثانی کرنی چاہئے ، شاہ محمود قریشی


27 فروری, 2019 1:50 شام

اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کو  تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنی جارحیت پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔

شاہ محمود قریشی نے پاک فضائیہ کی جانب سے دو لڑاکا بھارتی طیارے مارے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان معرض وجود میں آگیا ہے ، آج ایک نئی حکومت ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے  اور امن کا راستہ اپنائے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کامعاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ، آج ترک ہم منصب نے  فون کیااور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ نے تنبیہ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت سن لے یہ نیا پاکستان اور ایک نیا جذبہ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز