Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کو انتہاپسند کہنے والے آج درآمدات شروع کر رہے ہیں، احسن اقبال

بھارت کو انتہاپسند کہنے والے آج درآمدات شروع کر رہے ہیں، احسن اقبال
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے بھارت کو انتہاپسند کہنے والے آج درآمدات شروع کر رہے ہیں۔ ایسی کیا ہوا چل پڑی؟

احسن اقبال نے کہا حکومت نے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا۔ پاکستان میں سی پیک دشمن حکومت لائی گئی۔ نااہل حکومت قومی مفادات برائے فروخت لگا چکی۔ سات سو ارب کے ٹیکس لگا کر آئین کی دھجیاں بکھیری گئیں۔ پچاس کروڑ ڈالر کیلئے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔

احسن اقبال بولے آپ اوپن اینڈڈ منصوبے شروع کرتے ہیں تو انکا حشر نیلم جہلم جیسا ہوتا ہے۔ آئندہ جو حکومت الیکشن جیتے گی تو وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دے گی۔ ایسی معیشت کیساتھ کوئی بھی حکومت نہیں چل سکے گی۔