بھارت کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت ‏ بنگلہ دیش ‏ برمنگھم ‏ ‏92 نیوز ‏ ورلڈ کپ 2019
۰۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۲ شام

برمنگھم (  ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 کے 40 ویں میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش مد مقابل ہیں ، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کیساتھ دوسری جب کہ بنگلہ دیش 7 میچز کھیل کر 7 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔

اگر بھارت آج کا میچ جیت جاتا ہے تو اس کے پوائنٹس 13 ہو جائیں گے مگر ٹیبل پر پوزیشن دوسری ہی رہے گی ، لیکن  بنگلہ دیش کے جیتنے کی صورت میں پوزیشن دو درجے ترقی کر کے ساتویں سے پانچویں نمبر پر آجائیگی ۔

پاکستان 9 پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے ، بنگلہ دیش کے پوائنٹس بھی میچ جیت کر9 ہو ں گے لیکن بہتر رن ریٹ کے باعث وہ پانچویں پوزیشن پر آکر پاکستان کو چھٹی پوزیشن پر کھسکا سکتا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز