Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کا نیوکلیئر بٹن غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ، عارف علوی

بھارت کا نیوکلیئر بٹن غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ، عارف علوی
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی نے کہا بھارت کا نیوکلیئر بٹن غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔

ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ صدر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کا نیوکلیئر بٹن غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ بھارتی قیادت کی ہندوتوا پالیسی سے خطے کو خطرہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آج کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے باہر نکلے ہیں ۔ کشمیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج پوری کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے۔ دنیا بھارتی حکومت کے اقدامات کو دیکھ رہی ہے۔ بھارت کی پالیسی ہے کہ کشمیریوں کے جذبے کو توڑا جائے۔ یہ پالیسی 73 سال سے ناکام رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

معید یوسف بولے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا نوٹس لے۔