Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ بھارتی کسانوں نے مسترد کر دیا

بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ بھارتی کسانوں نے مسترد کر دیا
January 26, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ بھارتی کسانوں نے مسترد کر دیا۔ دہلی میں ایک طرف کھوکھلی جمہوریت کا میلہ سجا ہوا ہے تو دوسری جانب لاکھوں بھارتی کسان ہزاروں ٹریکٹروں کے ساتھ دارالحکومت میں داخل ہو گئے۔

کسانوں کا مارچ  سنگھو اور تکری بارڈر سے شروع ہوا۔ مظاہرین نے دہلی کے راستوں پر لگائے گئے تمام بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹا دیں۔ ٹریکٹر ریلی  میں ہزاروں کسان دہلی میں داخل ہوئے تو جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلی پر پھولوں کی بارش ہوتی رہی۔

سنگھو اور تکری بارڈر کے علاوہ دہلی کی تمام سرحدوں سے ہزاروں کسان دارالحکومت میں داخل ہو رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے مودی سرکار اور متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

آرایس ایس کے غنڈوں اور بجرنگ دل کے انتہاپسند ہندؤں نے مودی کی ایما پر کسان ریلی میں انتشار پھیلانے اور بڑے پیمانے پر قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی جب تک متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیتا دہلی میں رہیں گے ، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔