بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے ، ترجمان چینی دفتر خارجہ

بھارت مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم ناقابل قبول ترجمان چینی دفتر خارجہ
۰۶ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۷ شام

 بیجنگ (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر چین کا بھی دوٹوک موقف آگیا۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش ہے،بھارت کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے اور بے نتیجہ ثابت ہو گا۔

کشمیر کے حوالے سے مودی سرکار کے یکطرفہ اقدامات پر چین نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  بھارت کو سرحدی معاملات کو مزید پیچیدہ کر دینے والے اقدامات سے گریز کرنے کی وارننگ دی ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام چین کی علاقائی سالمیت پر حملہ ہے جو تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام ہو گا۔

اس سے پہلے امریکہ نے بھی بھارتی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز