Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ، شاہ محمود قریشی
January 3, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت 750 جعلی ویب سائٹس کے ذریعے اور این جی اوز کے ذریعے ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہے ہیں۔ بھارتی منصوبوں کو ڈوزیئر کی شکل میں بے نقاب کیا۔ انتشار پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں۔ پاکستان مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ملتان میں سیوریج اور پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے جسے جلد حل کیا جائے گا۔ عمران خان کو باوار کرواوں گا کہ ملتان نے تمام سیٹیں تحریک انصاف کی جھولی میں ڈالیں۔ جنوبی پنجاب کا سیکرٹیریٹ ملتان میں ہو گا۔ عمران خان کی مہربانی سے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ کوئی اسے واپس نہیں کر سکتا ۔ جنوبی پنجاب صوبہ شرمندہ تعبیر ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے مدنی چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا 41 کروڑ 64 لاکھ کی لاگت سے فلائی اوور مکمل کیا جائے گا ۔ یہ فلائی اوور ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا ۔