بھارت پائلٹ کی واپسی کو چھپانا چاہتا تھا، دنیا نے کوریج دیکر غرور مٹی میں ملادیا

بھارتی پائلٹ عالمی میڈیا بی بی سی، سی این این، اسکائی نیوز، الجزیرہ وزیراعظم عمران خان واہگہ بارڈر
۰۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مکار بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا،  بھارت کی درخواست پر بھارتی پائلٹ کی حوالگی کا وقت پہلے سے طے تھا، بھارتی میڈیا نے ابھی نندن کی حوالگی میں تاخیر کا الزام لگایا، بھارت معاملے کو آشکار نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن پوری دنیا نے کوریج دے کر بھارت کا غرور مٹی میں ملا دیا۔

رسی جل  گئی پر  بل نہ گیا  ،  پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت انڈین  پائلٹ کی واپسی  کے وقت بھارتی میڈیا کا تاخیر کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے  بھارتی درخواست پر پائلٹ ابھی نندن  کی حوالگی کے لیے 8 سے 9 بجے رات کا وقت مقرر کیا گیا ، بھارتی حکام اپنی  عوام کا کم سے کم سامنا کرنا چاہتے تھے ، بھارت کی جانب سے واہگہ سرحد پر معمول کی تقریب بھی منسوخ کی گئی۔

انڈیا نے اپنے جنگی قیدی پائلٹ کی حوالگی کے معاملے کو میڈیا سے دور رکھا  جبکہ پاکستان نے بھارتی جنگی قیدی ابھی  نندن کی انڈیا کو حوالگی  کا پورا عمل براہ راست دنیا کو دکھایا ۔

تازہ ترین ویڈیوز