بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو نہیں بتایا ، ایلس ویلز

۰۷ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ ایلس ویلز کا کہنا ہے بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے امریکا کو بتایا نہ مشورہ کیا

ادھر چین نے بھارت کے کشمیر کے متعلق اقدامات کو مسترد کر دیا۔ پاکستان میں چینی سفیر یوشن کا کہنا ہے جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر برطانیہ نے بھی اظہار تشویش کیا اور کہا کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز