بھارتی انتہاپسند اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کو مودی کی جیت قرار دینے لگے


02 جولائی, 2020 9:22 شام

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے پاکستان کی مذہبی رواداری کو بھی انتہا پسندانہ سوچ کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی انتہاپسند اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کو مودی کی جیت قرار دینے لگے۔

انتہا پسند مودی، انتہا پسند بھارتی میڈیا،پاکستان کی مذہبی آہنگی کی کوششیں سبوتاژ کرنے لگا۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر ہندوانتہا پسندوں نے شادیانے بجانا شروع کر دیئے۔ شہر اقتدار میں مندر کی تعمیر کو مودی کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

پاکستان میں بھی مذہبی اور سماجی حلقوں میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر کہتے ہیں کہ بھارت پاگل پن اور جنونیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے اسلام آباد میں حکومتی خرچ پر مندر کی تعمیر کی مخالفت کر دی ۔ٹوئٹر پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا جہاں ہندو آبادی کم ہو ایسا کرنا بالکل جائز نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز