بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ، شیخ رشید


شکارپور ، وزیر ریلوے ، شیخ رشید ، پاک فوج ، قوم ، سرحدوں ، دفاع ، بھارت ، جارحیت ، منہ توڑ جواب
۰۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام

 شکارپور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا پاک فوج اور قوم سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن شکارپور پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ نے پلوامہ کے دنوں میں ہندوستان کے دو جہاز گرا کر ہندوستان کو دن میں تارے دکھائے۔ پاکستان کی ایئرفورس ایک عظیم ایئر فورس ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کی ایئرفورس 24 گھنٹے آسمانوں پر آپ کی حفاظت کر رہا ہے جس طرح پاک فوج زمین پر آپ کے ملک کی حفاظت کر رہے ہے ۔ سندھ کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ کھڑا پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے ۔

وزیر ریلوے بولے چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملہ حل ہو ورنہ خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائیگا۔ کشمیریوں نے آزادی یا موت میں سے ایک راستہ اختیار کرنا ہے۔ دنیا کھڑی ہو نہ ہو ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز