بھارت نے بین الاقوامی قوانین، جمہوریت اور حق خود ارادیت پرحملہ کیا ، بلاول بھٹو

بھارت بین الاقوامی قوانین جمہوریت حق خود ارادیت حملہ
۰۶ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے بین الاقوامی قوانین، جمہوریت اور حق خود ارادیت پرحملہ کیا۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے نہتے شہریوں پر کلسٹر بم برسائے۔ مودی آگ سے کھیل رہا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان کو کشمیر کے معاملے پر ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔ پاکستان کو کوشش کرنی ہوگی اقوام متحدہ جا کر قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خصوصی کمیشن سے تحقیقات کرائیں جائیں۔

انہوں نے کہا ہم وزیراعظم عمران سے امید کر رہے ہیں کہ اس معاملے پر وزیر اعظم ہمیں مایوس نہیں کرینگے۔ اس معاملے پر ٹویٹس اور روایتی بیان بازی سے کام نہیں چلے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز