بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو خطے کا نقشہ بدل جائیگا،شیخ رشید


بھارت آزاد کشمیر شیخ رشید مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے ‏ شاہ محمود قریشی ‏ بھارت ‏ واشگاف الفاظ ‏ شہادت ‏ دفاعی نظام ‏ پھجھڑ یاں مرچ مصالحے ‏ شب برات ‏ میزائل نظام ‏
25 اگست, 2019 9:38 شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوےشیخ رشید  نے بھارت کو  واشگاف الفاظ میں بتادیا کہ اگر آزاد کشمیر پر حملہ کیا گیا تو خطے کا نقشہ بدل جائے گا۔

مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا  کہ  راج ناتھ سن لو ، کوئی محب الوطن پاکستانی ایسا نہیں ہے جو کشمیر کیساتھ نہیں ، جو کشمیر  کا غدار ہوگا ، وہ مودی کا یار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا  آزاد کشمیر پر حملہ  اعلان جنگ ہو گا، ہم نے اپنا دفاعی نظام ، پھلجھڑیاں، مرچ مصالحے کسی شب برات کے لئے نہیں رکھے ہوئے ، پاکستان کا  میزائل نظام پاکستان کے دفاع کے لئے ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اصل میں پاکستان بننے کا اب وقت آگیا ہے  ،  ہم 25 کروڑ  ہندوستان کے مسلمان 22 کروڑ پاکستان کےمسلمانوں کیساتھ مل کر ایک  عظیم ملک بنائیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز