Wednesday, January 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت نے امن کیلئے ہماری کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ، شاہ محمود قریشی

بھارت نے امن کیلئے ہماری کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ، شاہ محمود قریشی
March 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے امن کے لئے ہماری کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے ، حکومت کا مقصد بیرون ممالک اکاؤنٹس اور جائیدادیں بنانا نہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے اقتصادی چیلنجز پر قابو پالیں گے ،وزیر خارجہ نے  انڈیا کو ایک بار پھر امن کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کے لئے ایک قدم بڑھائے تو ہم دو  بڑھائیں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے دن سے انڈیا کو مذاکرات کی دعوت دی ،کرتار پور راہداری کھولنا پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کی اعلیٰ مثال ہے۔