Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

بھارت میں کیمیکل پلانٹ سے زہریلی گیس لیک ہو گئی ، حادثے میں 9 افراد ہلاک

بھارت میں کیمیکل پلانٹ سے زہریلی گیس لیک ہو گئی ، حادثے میں 9 افراد ہلاک
May 7, 2020 06:30 pm

 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کیمیکل پلانٹ سے زہریلی گیس لیک ہو گئی۔ حادثے میں چھ سالہ بچی سمیت 9 افراد ہلاک اور سیکڑوں کی حالت غیر ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ جنوبی بھارتیبھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر ویساخاپتنم میں پیش آیا جہاں ایل جی پولیمرز کے کیمیکل پلانٹ سے صبح سویرے سٹائرین گیس لیک ہو گئی جس کے باعث قریبی آبادیوں میں موجود سیکڑوں لوگوں کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری ہونے لگی۔ متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔

Contact Details