Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں کورونا کی نئی لہر خوفناک ، ایک روز میں 93 ہزار نئے مریض رپورٹ

بھارت میں کورونا کی نئی لہر خوفناک ، ایک روز میں 93 ہزار نئے مریض رپورٹ
April 4, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کی نئی لہر خوفناک ہو گئی۔ ایک روز میں 93 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

انڈیا میں یومیہ کیسز امریکا اور برازیل سے بھی بڑھ گئے۔ انڈیا میں 514، روس میں 384 ہلاکتیں ، برطانیہ میں 10، اٹلی میں 376، ترکی میں 186، جرمنی میں مزید 81 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کولمبیا مزید 155، پولینڈ میں 571، ارجنٹینا میں 83، میکسیکو میں 190 افراد دم توڑ گئے۔ ایران میں 123، یوکرائن میں 396، ہنگری میں 242 افراد دارفانی سے کوچ کر گئے۔

برازیل میں ایک ہزار 931 ، امریکا میں 790 اور پولینڈ میں 571 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ مجموعی ہلاکتیں 28 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔