Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں کورونا ایک دن میں مزید ہزار 748 زندگیاں نگل گیا

بھارت میں کورونا ایک دن میں مزید ہزار 748 زندگیاں نگل گیا
May 10, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وباء کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، ایک دن میں مزید 3 ہزار 748 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وباء سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 748 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ تین لاکھ 66 ہزار 499 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ چھبیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اب تک کورونا سے دو لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔