Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت میں کورونا اموات کا نیا ریکارڈ، مزید 2621 افراد ہلاک، 3 لاکھ 45 ہزار نئے کیسز

بھارت میں کورونا اموات کا نیا ریکارڈ، مزید 2621 افراد ہلاک، 3 لاکھ 45 ہزار نئے کیسز
April 24, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کے بے رحم وار جاری ہیں، ایک روز میں اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا، مزید 2621 افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس نے بھارت کو اپنے بےرحم شکنجے میں جکڑ لیا۔ اسپتال مریضوں سے بھرگئے، بیڈ بچے نہ آکسیجن سیلنڈز، اتنی اموات ہوئیں کہ شمشان گھاٹ لاشوں سے بھرگئے۔ کئی علاقوں میں اجتماعی آگ اور تدفین کا عمل شروع ہوگیا۔

ہر گھنٹے اتنی اموات ہو رہی ہیں کہ اسپتالوں کی راہداریاں لواحقین اور ورثاء کی سسکیوں اور آہوں سے گونج رہی ہیں۔

کسی کواسپتال میں جگہ نہ ملی توکسی کو آکسیجن کا سلنڈرنہ ملا، جس کو سلنڈر ملا اس نے فٹ پاتھ پر ہی زندگی کی ڈور تھامنے کی کوشش کی لیکن اس کے پیارے اس کی آنکھوں کے سامنے سسک سک کر دم توڑ گئے۔ پیارے کے مرنے پر کچھ شہری اسپتال انتظامیہ سے الجھتے رہے تو  کچھ زاروقطار روتے دکھائی دئیے۔

بھارتی پولیس اہلکار ماہ مقدس کی مناسبت سے مسلمانوں سے دعاؤں کی اپیل کرنے لگے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کیلئے آکسیجن کی کمی نے ہرطرف موت کے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے شرح اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی حکومت ملک بھرمیں آکسیجن کی کمی پوری کرنےکیلئے کوششوں میں مصروف ہے، کمی پورا کرنے کیلئے خصوصی آکسیجن ٹرین چلا دی گئی جو 45 میٹرک ٹن آکسیجن لے کر بھارتی ریاست مہاراشٹرا پہنچ چکی ہے، بھارتی ریاست اترپردیش اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

مشکل وقت میں امیر بھارتی شہری اپنا ہی ملک چھوڑنے لگے۔ اِدھر یو اے ای، کینیڈا اور سنگاپورنے ملک میں بھارتی شہریوں کا داخلہ بند کردیا۔