بھارت میں کسانوں کا ملک گیر احتجاج 20ویں روز میں داخل

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کسانوں کا ملگ گیر احتجاج 20 ویں روز میں داخل ہو گیا ، بھارتی میڈیا دہلی کے سنگھو اور تگری بارڈرز پر ہزاروں کسان شدید ٹھنڈ کے باوجود دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
دہلی کے سنگھو بارڈر پر کسانوں کو گندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ یہاں باتھ روموں میں پانی فراہم نہیں کر رہی، کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم بیماری سے مر جائیں گے لیکان اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک جائیں گے نہیں ۔
بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے زرعی قوانین کاروباری افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے سنگھو بارڈر پر اضافی پولیس فورس تعینات کر دی۔
ادھر مودی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف نئی دہلی میں نرسوں کا دھرنا بھی جاری ہے ، نرسیں تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کر رہی ہیں۔