بھارت میں متنازعہ شہری بل کی منظوری نے آگ لگا دی


بھارت ‏ متنازعہ شہری بل ‏ آسام ‏ ‏92 نیوز ‏
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ شام

آسام ( 92 نیوز )  بھارت میں متنازع شہری بل کی منظوری نے آگ لگا دی ، آسام میں ہزاروں لوگوں کے احتجاج کے بعد فوج تعینات کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت  کی  ریاست آسام میں چار مقامات پر فوج تعینات کی گئی ہے ،  سکیورٹی  انتظامات کے پیش نظر نیم فوجی دستوں کے 5000 جوانوں کو بھیجا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آسام کے 10 اضلاع میں بدھ  کی شام 7 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ خدمات بھی بند کردی گئی ہیں ،  اس کے باوجود بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر مظاہرہ کررہے ہیں۔

آسام کے سب سے بڑے شہر گوہاٹی میں جو مظاہروں کا مرکز ہے ،  فوج کی دو ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں اور وہ فلیگ مارچ نکال رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز