بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 97 افراد ہلاک

بھارت
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۳۶ شام

ممبئی ( 92 نیوز) بھارت کے مختلف شہروں میں زہریلی شراب پینے کے باعث97 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں64 جبکہ اتر کھنڈ میں 33افراد ہلاک ہوئے ،  مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج 22افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ادھر بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شراب کےدھندے میں ملوث 200افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کےصدر کاکہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سےبی جے پی حکومت نےزہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

تازہ ترین ویڈیوز