بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی روکی جائے ، وزیر خارجہ


بھارت انسانی حقوق بد ترین پامالی وزیر خارجہ ملتان 92 نیوز شاہ محمود قریشی
۲۶ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۰۸ شام

ملتان ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات نے بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا،  بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کو روکا جائے ،  پانچ فروری  یوم کشمیر ایک نئے جوش اور ولولہ سے منائیں گے ۔

ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  عالمی دنیا  80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم سے نجات دلائے ،   مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے ،5فروری کو پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہوگی ، کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت 56سال بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر پاکستانی موقف کی تائید کی ، خطے میں امن نہ صرف ہماری خواہش ہے بلکہ ترجیح بھی  ہے ، وزیراعظم  کی ہدایت پر ایران ‘ سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئے بھرپورکوشش کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چند روز پہلے جو کشیدگی دکھائی دے رہی تھی اب نہیں ہے  ، سعودی عرب با اعتماد دوست ہے ،ایران دوست بھی ہے اور ہمسائیہ بھی ، افغانستان میں امن کیلئے ہمارے اقدامات کو عالمی دنیا سراہتی ہے ، افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان سمیت پورے خطے میں امن ہو گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز